الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر بلی ٹنگ، سیاب، کوٹ و ملحقہ علاقہ جات کو لاچی حلقہ میں شامل کرنے کے خلاف آج سابقہ ناظ...
الیکشن کمیشن آف
پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر بلی ٹنگ، سیاب، کوٹ و ملحقہ علاقہ جات کو
لاچی حلقہ میں شامل کرنے کے خلاف آج سابقہ ناظم مصباح الدین کی سربراہی میں بلی
ٹنگ، سیاب، کوٹ، کوٹیڑی مرچونگی، شادی خیل, کمال خیل اور منداخیل کے مشران کا
متفقہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقعہ پر سابقہ ناظم
مصباح الدین نے کہا کہ ان غلط حلقہ بندیوں کے خلاف وکلاء کے مشورہ کے ساتھ مکمل
کیس تیار کر لیا ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی الیکشن کمیشن اسلام کے خلاف رٹ دائر کریں
گے۔ کیونکہ کہ یہ ہماری قوم کے بچوں کے مستقبل کی بات ہے۔ ہم اپنی قوم کے مستقبل
کو داوو پہ نہیں لگا سکتے۔
کوئی تبصرے نہیں