وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر کی صحت سے متعلق ڈاکٹر سیمی جمالی کی سربراہی میں 14 رکنی ہیلتھ ٹاسک فورس کی ازسر نوتشکیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق ...
وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر
کی صحت سے متعلق ڈاکٹر سیمی جمالی کی سربراہی میں 14 رکنی ہیلتھ ٹاسک فورس کی ازسر
نوتشکیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی
وزیر کی صحت سے متعلق تکنیکی مدد اور عالمی صحت کے تحفظ کے سلسلے میں صحت کی ٹاسک
فورس کی ازسر نو تشکیل کردی ہے۔
یہ ٹاسک فورس 14 رکنی ہے جس کا چیئرپرسن
ڈاکٹر سیمی جمالی کو مقرر کیا گیا ہے۔
سیمی جمالی اس ٹاسک فورس میں
بطور نمائندہ سندھ شامل ہیں جبکہ دیگر 14 اراکین میں ڈاکٹر ایس محمد علی اے صادق،
(نمائندہ پنجاب )، ڈاکٹر تاج بلوچ، (نمائندہ بلوچستان)، ڈاکٹر محمود اورنگزیب،
(نمائندہ کے پی کے)، ڈاکٹر سید مزمل حسین بخاری (نمائندہ آزاد جموں و کشمیر) شامل
ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر شیر حافظ (نمائندہ جی
بی) پروفیسر رضوان تاج، (نمائندہ آئی سی ٹی)، سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹر
رانا محمد صفدر، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر طاہر مختار سید، ڈاکٹر سید علی فرحان رضی،
پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور ڈاکٹر سید اسرار حسین بھی ٹاسک فورس میں شامل
ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں