کراچی میں آج شدید گرمی کا دوسرا مسلسل دن ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کر...
کراچی
میں آج شدید گرمی کا دوسرا مسلسل دن ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیا جا رہا ہے۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی آب و ہوا تین دن تک گرم اور چپچپا رہنے کا امکان ہے اور اگلے
تین دنوں میں پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر
میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے جس کی وجہ سے اس کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ
محسوس کی جا رہی ہے، ہوائیں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے اور یہ بارش پیر کی صبح تک جاری رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں