کراچی میں پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد سیریز کھیلنے کیلئے کل کراچی پہنچ رہ...
کراچی میں پاک انگلینڈ کرکٹ
سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد سیریز
کھیلنے کیلئے کل کراچی پہنچ رہی ہے۔
انگلش ٹیم کے کپتان کل دن کے 2 بجے پریس
کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔
ہفتے کو بھی پاکستان
اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پریکٹس سیشن کریں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے شروع ہونگے۔
واضح رہے انگلش ٹیم
پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جن میں سے کراچی میں 4 اور
لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا افتتاحی میچ
20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں