قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔ ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور
شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی
نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمارے مڈل
آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مختلف
پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز تبدیلی کریں گے، شان مسعود، شرجیل خان اور
شعیب ملک کو موقع ملنا چاہیے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں
بینچ پر حیدر علی بیٹھا تھا، ان کو آزمانا چاہیے تھا، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر
رہا اس کی جگہ دوسروں کو ملی چاہیے۔
سابق کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان کی
تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، تین چار سال میں پہلی بار ہوا ہے
کہ انہوں نے اسکور نہیں کیا۔
کوئی تبصرے نہیں