خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔ خ...
خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر
میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1
اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔
خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے گودر میں
فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد
ملزمان فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے،
جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 1 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو
گیا۔
اسی
چیک پوسٹ پر 1 ماہ قبل بھی دہشت گردوں کے حملے سے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے
تھے۔
کوئی تبصرے نہیں