Page Nav

HIDE
//benoopto.com/4/4981925

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی، شیخ رشید نیب میں بطور گواہ طلب

  برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرلیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (...

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی، شیخ رشید نیب میں بطور گواہ طلب

 

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو 24 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، انہیں کابینہ میٹنگ میں شرکت پر بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید کو بھیجے گئےنیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تین دسمبر 2019ء کو آپ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی، آپ کو اس اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں بعض افسران اور ممبران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی فوائد اور برطانیہ سے رقوم کی واپسی پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

اجلاس میں ایک خاندان کی جانب سے بھاری رقوم پاکستان بھجوانے اور اکاؤنٹس فریز کرنے کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 24 اکتوبر دن 11 بجے نیب راولپنڈی میں حاضری یقینی نہ بنائی تو نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی، آپ میٹنگ کی تفصیلات اور دستاویزی شواہد کے ساتھ نیب کے روبرو پیش ہوں۔

 

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles