Page Nav

HIDE
//benoopto.com/4/4981925

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

کراچی: فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی کی ہلاکت پر پولیس چیف کا بیان

  نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران  9 ماہ کی بچی کے جاں بحق   ہونے والے واقعے پر کراچی پولیس چیف کا موقف سامنے آگیا...

کراچی: فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی کی ہلاکت پر پولیس چیف کا بیان

 

نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران 9 ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے والے واقعے پر کراچی پولیس چیف کا موقف سامنے آگیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ملزمان کےدرمیان مقابلہ ہوا، ملزمان لوٹ مار کرکے موٹرسائیکل پر سوار ہو رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزمان کی فائرنگ سے9 ماہ کی بچی جاں بحق اور خاتون زخمی ہوئی، 9 ماہ کی بچی اور خاتون رکشے میں سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے ہیں، جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ناصر آفتاب نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، واقعے پر مختلف پہلوؤں سےتفتیش کر رہے ہیں، اب تک واضح نہیں ہوا کہ لگنے والی گولی کس کی تھی۔

 

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles