ہاشم ڈوگر کے وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے سے استعفے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا ...
ہاشم ڈوگر کے وزیر داخلہ
پنجاب کے عہدے سے استعفے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا
فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف
(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے
کی منظوری دے دی۔
ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کی
وزارت داخلہ کا منصب خالی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاشم ڈوگر نے
وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز
الہٰی کو پیش کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ پنجاب
کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
کوئی تبصرے نہیں