متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے 100 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کردیا۔ عر...
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ
محمد بن زاید النہیان نے شام اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے 100 ملین ڈالر کے
امدادی فنڈ کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے
متاثرین کے لیے 50،50 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر
شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم کو پہلے ہی ترکی روانہ کیا جا
چکا ہے جبکہ متاثرین کے لیے ایک فیلڈ اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر نے
دونوں ممالک کے صدور کو فون کر کے ان کے عوام اور متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے
دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں