Page Nav

HIDE
//benoopto.com/4/4981925

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

لکی مروت، پولیس و سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

  لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گر...

 

لکی مروت، پولیس و سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی جب ملزمان ٹانک کی طرف دہشتگرد کارروائی کے لیے جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے،  ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

 


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles