کراچی کے علاقے کلفٹن میں جیولرز شاپ پر رواں سال کی سب سے بڑی ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا 3 دن گزرنے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا۔ کلفٹ...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں جیولرز
شاپ پر رواں سال کی سب سے بڑی ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا 3 دن گزرنے کے باوجود
سراغ نہیں مل سکا۔
کلفٹن پولیس کے مطابق واردات 4 فروری کی
سہ پہر کلفٹن فیز 5 میں زمزمہ کمرشل اسٹریٹ پر جیولر شاپ پر ہوئی۔
واردات کا مقدمہ نمبر 64/23 دکان کی مالک
نسرین عبدالخالق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
وقوعہ کے مطابق 35 سے 40 سال عمر کے پینٹ
شرٹ پہنے 2 ملزمان ناک کی لونگ خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوئے، جنہوں نے سودے
بازی کے دوران اسلحہ نکال کر انہیں یرغمال بنا لیا۔
خاتون کے مطابق ایک مسلح ملزم نے اس کے
ہاتھوں اور منہ پر ٹیپ باندھ دی جبکہ دوسرے ملزم نے انہیں ساتھ لے جاکر دکان کی
تجوری میں رکھے ہوئے 50 لاکھ روپے نقد اور 7 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے مختلف
زیورات، سیٹ اور بسکٹ لوٹ لئے۔
مدعیہ کے مطابق ملزمان اسے اور ملازم کو
دکان میں لاک کرکے لوٹی گئی رقم اور سونا اپنے پاس موجود اسکول بیگ میں ڈال کر
فرار ہوگئے۔
کلفٹن پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ
وقوعہ کے روز ہی درج کرلیا گیا تھا جس کی تفتیش شعبہ انویسٹی گیشن کے پاس ہے، تاہم
3 روز گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔
کوئی تبصرے نہیں