حج ادا کرنے کے لیے بھارت سے پیدل نکلنے والا شخص پاکستان میں داخل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہاب بھائی نے گز...
حج ادا کرنے کے لیے
بھارت سے پیدل نکلنے والا شخص پاکستان میں داخل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہاب بھائی نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی آبائی ریاست
سے پیدل چلنے کا آغاز کیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی
شہری 3 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے پاکستان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق 29
سالہ شہاب واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔
اس موقع پر شہاب چوٹور
نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔
اس سے قبل لاہور
ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی
درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی
تھی۔
درخواست دائر کرنے والے
شخص کا کہنا ہے کہ شہاب ویزا حاصل کر کےبہت خوش ہے کہ اب وہ حج کے لیے اپنا سفر
جاری رکھ سکے گا
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے 29 سالہ شہاب
چوٹور نامی نوجوان نے 17 جون 2022ء کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر شروع
کیا تھا
کوئی تبصرے نہیں