ترک فوٹو گرافر نے اپنے آرٹ سے ایک ہی دنیا کے دو مختلف چہرے دکھا دیے، اس ویڈیو کو دیکھنے والے گہری سوچ میں ڈوب جاتے ہیں۔ ترکیہ اور گرد...
ترک فوٹو گرافر نے اپنے
آرٹ سے ایک ہی دنیا کے دو مختلف چہرے دکھا دیے، اس ویڈیو کو دیکھنے والے گہری سوچ
میں ڈوب جاتے ہیں۔
ترکیہ اور گرد و نواع
کے خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد ایسی ہی تصاویروں پر مشتمل ایک ویڈیو
سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو زویا
نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کرتے ہوئے ترکیہ اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے کے
متاثرین کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں جن
تصاویر کو دکھایا ہے وہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ڈجیٹل کولاج آرٹسٹ عُغر گلین
کُش
Ugur Gallenkus کی ہیں۔
عُغر گلین کُش نے اپنی
تصویری سیریز ’ Parallel Event‘ میں دنیا کے دو مختلف رنگ و روپ کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت
یافتہ آرٹسٹ اپنے کولاجز کے ذریعے مغربی مراعات یافتہ اور مشرق وسطیٰ کے مظلوموں
خاص طور سے بچوں کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی تقسیم کو دیانتداری کے ساتھ پیش کرتے
ہیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی تصاویر پر مشتمل ’ Parallel Universes of
Children‘ نامی کتاب شائع کی جس میں مغرب اور مشرق وسطیٰ
کے بچوں کی متضاد حقیقتوں کو ایک ہی فریم میں پیش کیا ہے۔
ان کے کولاجز میں یہ ہی
خاص بات ہے کہ ان میں غم اور خوشی، دولت اور غربت، محبت اور مایوسی جیسی متضاد
حقیقتوں کو ایک ہی فریم میں نہایت مہارت سے سمویا جاتا ہے کہ دیکھنے والا اس حقیقت
سے انکار نہیں کرسکتا اور ناانصافیوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں