پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹجی تیار کرلی گئی۔ ذرائع کے م...
پاکستان اور آئی ایم
ایف کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی
کی اسٹریٹجی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی
منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ
بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹجی سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں جن
میں صحت، تعلیم، ہاؤسنگ، خوراک، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا
کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے 3 سو ارب تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے 6
ماہ میں صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں