کراچی کے علاقے فشری میں 3 لانچوں میں لگی آگ فائر بریگیڈ عملے کی کوششوں کے بعد بجھا دی گئی۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے عملے کے...
کراچی کے علاقے فشری
میں 3 لانچوں میں لگی آگ فائر بریگیڈ عملے کی کوششوں کے بعد بجھا دی گئی۔
آگ بجھانے کے عمل میں
فائر بریگیڈ کے عملے کے 4 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔
حکام کا بتانا ہے کہ 1
لانچ مکمل جل گئی ہے جبکہ دیگر 2 لانچیں 50 فیصد کے قریب جلی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا
کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ
برتھ نمبر 7 اور 8 پر لگی، فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ بھی آگ بجھانے میں
مصروف رہا۔
اس سے قبل
سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے جس
کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔
لوگوں
سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی، متاثرہ لانچ مالک
دوسری جانب متاثرہ لانچ
مالک کا کہنا ہے کہ لوگوں سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی،20 سال کی محنت ضائع
ہوگئی، حکومت مدد کرے۔
لانچ مالک نے مزید
بتایا کہ پہلے بھی یہاں آگ لگی تھی، اس وقت بھی کچھ نہیں کیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں