Page Nav

HIDE
//benoopto.com/4/4981925

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

پولیس نے پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر چھاپے کی وجہ بتادی

  گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسی الہٰی ک...

پولیس نے پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر چھاپے کی وجہ بتادی

 

گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسی الہٰی کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔

پولیس نے کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے گھر سے 2 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، گھر کی تلاشی کےدوران کاغذات اور فائلیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

چھاپے سے متعلق پولیس نے مزید بتایا کہ چوہدری وجاہت حسین اور موسی الہٰی کے خلاف 2 مقدمات گجرات کے تھانہ ککرالی اور کڑیانوالہ میں درج ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles