ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے دلخراش مناظر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ...
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے دلخراش مناظر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر
اور ویڈیوز سے جہاں تباہی اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہیں ان ویڈیوز
اور تصاویر کو دیکھ کر ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے۔
زلزلے کے بعد ترکی کے بہن بھائی کی
تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں، جن کے بچ جانے پر لوگ
حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ترکی میں زلزلے کے بعد ملبے میں پھنسی 9
سالہ بچی اس حال میں بھی اپنے بھائی کی حفاظت کرنا نہ بھولی۔
5 سالہ بچی کو 37 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا
گیا
اس کے علاوہ ترکی میں ایک 5 سالہ بچی کے
ریسکیو آپریشن کی ویڈیو بھی سامنے آنے کے بعد لوگ اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 5 سالہ بچی کو 37 گھنٹوں
بعد ملبے سے باہر نکال لیا گیا، اس موقع پر لوگوں نے نعرہ تکبیر بھی لگایا۔
2 سالہ بچے کو 44 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا
ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبہ
بنی عمارتوں سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک علاقے میں 44 گھنٹے بعد 2 سالہ بچے
کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔
اس موقع پر بچے کو فوراً ہی پانی پلایا
گیا اور اس کا دیہاں بٹانے کے لیے اہلکار اس سے باتیں کرتے رہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جانوروں کا بھی خیال رکھا
اس کے علاوہ ملبے کے پہاڑ سے ایک دن بعد
بلی کو بھی زندہ لکال لیا گیا۔
ترکی میں ریسکیو اہلکاروں کی اس کوشش کو
بھی سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں