Page Nav

HIDE
//benoopto.com/4/4981925

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹس نے کمرے میں بند ہوکر جان بچائی

  کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا اور اداکارہ حر...

حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹس نے کمرے میں بند ہوکر جان بچائی

 

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا اور اداکارہ حرا مانی ، چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند ہوکر اپنی جان بچائی۔

گزشتہ پیر کو جہانگیر روڈ پر واقع جمشید کوارٹر مکان نمبر86-F میں فلم ’ساجن محل‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے جھتے کی صورت میں اداکاروں اور عملے پر حملہ کردیا۔

فلم کے عملے اور کاسٹ کو یرغمال بنا کر فلم شوٹنگ کا سامان، موبائل فونز اور قیمیتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔

اس موقع پر اداکارہ حرا مانی ، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بچائی۔

جبکہ فلم کریو کے افراد مسلسل علاقہ مکینوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے جس کے نتیجے میں 7 کریو ممبرز شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے 2 گھنٹے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

فلم پروڈیوسر علی حسین نے بتایا ہے کہ مذکورہ مقام پر گزشتہ تین ماہ سے شوٹنگ جاری ہے، پیر کو ایک ایسا سین فلم بند کیا جارہا تھا جس میں مالک مکان، کرایہ ادا نہ کرنے پر کرایہ دار سے مکان خالی کروارہا ہے۔

حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹس نے کمرے میں بند ہوکر جان بچائی

ایسے میں علاقہ مکین کی جانب سے شور کی شکایت کی گئی جس کا فوری سدباب کرلیا گیا تاہم اس ے باوجود 30 سے 40 افراد کے جھتے نے فلم شوٹنگ میں مصروف عملے کو یرغمال بناکر ان پر حملہ کردیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles